بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان بھرمیں عالمی یوم مزدور منایا گیا

کوئٹہ/اندرون بلوچستان(یو این اے )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی یوم مزدور منایا گیا ،مزدور تنظیموں ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر کوئٹہ ،پشین ،قلعہ عبداللہ ،چمن ،ژوب،خضدار،لسبیلہ، گوادر، نصیرآباد، سبی سمیت صوبے بھر میں جلسے منعقد کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیںمحنت کشوں کیلئے منائے جانیوالے دن بھی مزدوراس دن کی اہمیت سے بیخبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں جتا ہوا ہے۔لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیاجبکہ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔بلوچستان لیبر فیڈریشن بلوچستان ہائیڈرو الیکٹرک ریلوے ورکرز یونین ۔ال پاکستان مائینز لیبر فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کی ریلیاںنکالی گئی اورشکاگو کے شہدا خراج تحسین پیش کیا گیابلوچستان کے کانکنوں کو حفاظتی حالات دینے اور ڈیتھ گرانٹ بڑانے کا مطالبہ کیاگیاعالمی یوم مزدوریکم مئی ڈے 2023 کے دن بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شکاگو کے 1886 کے عظیم جانثاروں کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کئے گئے کوئٹہ میں مرکزی ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے نکالی گئی چس کی قیادت فیڈریشن کے چیئرمین حاجی بشیر احمد قاسم خان نے کی جبکہ فیڈریشن کے عہدیداروں اور شامل مزدور تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز کے رہنمائوں عبدالمعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی عابد بٹ ملک وحید کاسی منظور احمد محمد عمر جتک حاجی یوسف کرد ارشد یوسفزئی دین محمد ظفر خان رند اور دیگر رہنما شریک تھے 137ویں عالمی یوم مزدور مئی ڈے کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کرگئی جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رحمت اللہ نے حاصل کی ۔ جلسے کا آغاز شکاگوکے 1886 کے عظیم مزدور جانثاروں و شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جلسے کے شرکا نے ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی ۔ اس کے بعد جلسے میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ دریںاثناء وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ آج کا دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں جن ممالک نے صنعت کے میدان میں ترقی کی ان کی اس ترقی میں انکے مزدوروں کے تعمیری کردار کو یقینا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہمیں بھی ہنر مند ہیومن ریسورس اور بھرپور افرادی قوت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جو مزدور کسی فنی مہارت سے آشنا ہوتے ہیں وہ معاشرے کی تعمیروترقی کا جزو لازم بن جاتے ہیںصوبائی حکومت مزدوروں کے حقوق کی موثر ادائیگی میں کوشاں ہے محنت کشوں کا استحصال کرنے والوں کو کٹہرے میں بھی لائیں گے تمام محنت کشوں کے لیے یکساں مواقع اور ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے رنگ و نسل کو بنیاد بنا کر کسی بھی تفریق کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی حکومت تکنیکی تعلیم کی اہمیت سے بھی واقف ہے صوبہ بھر کے پولی ٹیکنیک اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جدید دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اعلی فنی مہارت سے آشنا کر کے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھار نا ہے دنیا میں تکنیکی مہارت سے آراستہ افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے صوبائی حکومت ایسی لیبر پالیسی پر یقین رکھتی ہے جس میں تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی ہو سکے صوبائی حکومت نے حال ہی میں گوادر کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیا ہے ایک فعال،مثبت اور تعمیری معاشریکی تشکیل کے لئیضروری ہیکہ تمام انسانوں کیلئییکساں ضروریات زندگی دستیاب ہو ں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button