
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں ممکنہ بارشیں ،پی ڈی ایم اے بلوچستان اور متعلقہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،بارشوں کا سلسلہ 3مئی تک جاری رہنے کاامکان ہے ،پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطے میں ہے .
۔گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے بلوچستان و متعلقہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ۔وزیراعلی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو موجود رہنے کا حکم دیدیاواضح رہے کہ حالیہ موسلا دھار بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 26 اپریل کو ہی الرٹ جاری کر دیا تھاپی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا تھا,ضروری اقدامات لینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی موجودہ سپیل 27 اپریل سے شروع ہوا جو 3 مئی تک جاری رہیگا۔
ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصر کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک خضدار میں دو بندے,کیچ میں ایک شخص جاںبحق جبکہ چار زخمی ہیں,ضلع لسبیلہ میں ایک شخص آسمانی بجلی گرنے سے جاںبحق ہوگیاتھا کچھ کچے مکانات اور چار دیواریوں سمیت لائیو سٹاک کے نقصانات بھی چاغی,پنجگور اور کیچ میں رپورٹ ہوئے ہیں جنکا سروے جاری ہے،.
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس سمیت تمام ٹیمیں الرٹ پر ہیںپی ڈی ایم اے بلوچستان متاثر ہونیوالے علاقوں میں ریلیف کی کاروائی بھی جاری رکھے ہوئے ہے وزیراعلی و وزیرداخلہ کی ہدایت کے مطابق پی ڈی ایم اے 24/7 الرٹ ہے، انہوں نے کہاکہ بروقت الرٹ جاری کرنے اور ضروری اقدامات سے نقصانات کم سے کم ہو رہے ہیںکسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہماری ٹیمیں ہمہ وقت تیار ہیں۔کوہلو شہر گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طوغیانی آگئی ہے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیںبارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیںوں کو نقصان پہنچا۔



