بلوچستانتازہ ترین

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے5 افراد جاں بحق ہوگئے

لیویز کی جانب سے نیشنل ہائی وے بمقام پنجرہ پل چھوٹے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
کوئٹہ/اندرون بلوچستان(یو این اے )بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کے زیراثر آ گیا، چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والے دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں،بارشوں اور سیلابی ریلوں سے5 افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز کی جانب سے نیشنل ہائی وے بمقام پنجرہ پل چھوٹے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں رات گئے طوفانی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔ سیلابی ریلے کے باعث پنجرا پل کا ایک حصہ بہہ گیا جس سے کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ گزشتہ رات سے بند ہے۔بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سبی، گوادر، کیچ، پنجگور، دکی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران، نصیرآباد، خضدار، سوراب، قلات، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی کے ملحقہ علاقے حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ابتک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ خضدار اور پنجگور میں کئی کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان کے ضلع بولان میں رات گئے طوفانی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔ سیلابی ریلے کے باعث پنجرا پل کا ایک حصہ بہہ گیا جس سے کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ گزشتہ رات سے بند ہے۔ کوئٹہ، جیکب آباد جانیوالی گاڑیوں کو مچھ جبکہ سندھ سے کوئٹہ آنیوالی گاڑیوں کو سبی اور ڈھاڈر کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ پنجرا پل کو بحال کرنے کے لیے این ایچ اے عملہ کام میں مصروف ہے۔ پانی کا بہا کم ہونے کے بعد متبادل راستے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران قلات، کیچ، خضدار، کچھی، گوادار، لسبیلہ، دکی، ژوب اور پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ کوئٹہ کوہلو قومی شاہراہ بحال نہ ہو سکی۔کوہلو شاہراہ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔بارشوں سے کوہلو میں سوناری پل بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی۔حب ندی کا متبادل راستہ آج دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔حب ندی کے متبادل راستے کا کام آج بھی مکمل نہیں ہو سکا جس وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر حب ندی کا متبادل راستہ گزشتہ روز سیلابی سے ٹوٹ گیا تھا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن اور گرد و نواح میں آندھی، گرد آلود طوفانی ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی۔ژوب، ڈیرہ بگٹی، توبہ اچکزئی اور شیلاباغ میں بھی آندھی اور گرد آلود ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔بلوچستان طاقتور موسمی سسٹم کے زیراثر آ گیا، چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانے والے دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔بولان کے علاقے پنجرہ پل کا متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک معطل، لسبیلہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کراچی جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ بھی متاثر جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔حکام کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد کیچ، تربت، مند اور بلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔سبی اور بولان کے درمیان مین شاہراہ پر پل ٹوٹنے کی وجہ سے پنجاب بلوچستان میں شاہراہ گزشتہ شب سے بند ہے ہزارو کی تعداد میں مسافر اور سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے اور بڑے گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں مگر افسوس انتظامیہ کا نام و نشان موجود نہیں مسافروں نے نااہل حکومت سے شاہراہ کھولنے کیلئے انتظام کرنے کی اپیل کی ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق بولان نیشنل ہائی وے بمقام پنجرہ پل کوچھوٹے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ریلوں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق بارشوں اور ریلوں سے ہونے والے نقصانات میں خضدار میں 2 ، مچھ، لسبیلہ میں 2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ حالیہ بارشوں سے چاغی اور پنجگور میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بولان پنجرہ پل کاایک حصہ اورسوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے۔پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات پرپلوں کی مرمت اور ٹریفک بحالی کاکام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button