
صحت کارڈ مختص فنڈز میں 5ارب کے ساتھ علاج کیلئے مختص 100ہسپتالوں میں انفارمیشن ڈیسک قائم کئے جائیںگے
کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان نے صحت کارڈ کی مدت میں2سال کااضافہ کرتے ہوئے مختص فنڈز میں 5ارب کے ساتھ علاج کیلئے مختص 100ہسپتالوں میں انفارمیشن ڈیسک قائم کئے جائیںگے.
۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے تھے جس کے مطابق حکومت بلوچستان نے صحت کارڈ کی مدت کو ایک سال سے بڑھاکر 3سال تک کردیا گیا ہے بلوچستان صحت کارڈ پالیسی کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ریلیف ملے گا صحت کا رڈ بلوچستان میں 3 مہینوںبلوچستان میں نافذالعمل ہوگا بلوچستان صحت کا رڈ کے تحت 10لاکھ روپے تک بلوچستان کا کوئی بھی شناختی کار ڈ ہولڈرز جو بلوچستان کا شہری ہو وہ پاکستان کے 100 سے زائد اسپتالوں میں اپنا علاج 10لاکھ روپے تک اپنا مفت علاج کرسکتا ہے .
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان صحت کا رڈ کیلئے 5ارب روپے کابینہ کے منظور ی سے دیں دی وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے ملک کے بڑے 100 سے زائد اسپتالوں میں انفارمیشن ڈسک بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کا آسانی سے علاج معالجہ ہوسکے ان اسپتالوں میں انفارمیشن ڈسک میںصرف اپنا شناختی کارڈ کی انداج کراکر اور 10 روپے کا اپنا علاج کرسکتے ہیں اس حوالے سے نادرا اور محکمہ صحت کو بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کردیا ہے ۔



