بلوچستانتازہ ترین

جاگیر سے10 مشتبہ افراد گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

ڈیرہ اللہ یار،اوستا محمد(یو این اے )جعفرآباد کے علاقے جاگیر میں تاجر کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہیںگزشتہ روز بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے جاگیر سے مقامی تاجر کے بیٹے فرقان سومرو کی بازیابی کے لیے شروع کیا جانے والا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے سر چ آپریشن کے دوران ڈاکوں کی کمین گاہوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے.
جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات ہے بلوچستان سے جعفرآباد ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد کی پولیس۔اے ٹی ایف اور بی سی ہمراہ ہے جبکہ سندھ سے جیکب آباد ۔مولادا تھانہ اور دودا پور تھانہ کی پولیس اور دیگر پولیس ہمراہ ہے تاہم ڈاکو اپنے گھر اور کمین گاہ خالی کر چکے ہیں۔ جبکہ پولیس نے ان کے کمین گاہوں کو مسمار کر دیا ہے آخری اطلاع تک آپریشن جاری ہے پولیس کے مطابق پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ڈاکووں کے 15 ٹھکانوں کو جلا دیا جبکہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے .
جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری کی مدعیت میں سندھ کے تھانہ مولاداد میں مٹھو شاہ، صلاح عرف باگڑی، در محمد جکھرانی سمیت 15معلوم جبکہ 8نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں مشترکہ اجلاس کے دوران ڈاکووں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کا فیصلہ کیا، ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد شیخ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سندھ پولیس آپریشن کو مانیٹر کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button