
کوئٹہ(یو این اے ) ریلوے سسٹم گوادر کوکاشغر تک چین نے گوادر تا کاشغر 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن منصوبہ پیش کردیاچین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک منصوبے کے تحت گوادر سے کاشغر تک 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیاغیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتاہے، ریل لنک قدیم سِلک روڈ کنکشن کوبحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبیکا حصہ ہے رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبے ی لاگت 58 ارب ڈالر آئیگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملادیگاچینی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبے کے لیے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے، چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کیلیے کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کریں



