
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس سردار حلیمی پر مشتمل بینچ نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں غفلت کیس کی سماعت کی۔ کرائم برانچ کے اہلکار کا جواب طلب کرلیا
بینچ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں غفلت پر ڈی آئی جی کرائم برانچ اور ایس ایس پی کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ جسٹس کامران خان ملاخیل نے ریمارکس دیئے کہ 27 سال بعد خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے اور کیس لیویز سے ناقص تفتیش پر کرائم برانچ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ تفتیش میں غفلت تھی، کرائم برانچ نے تفتیش کے بغیر ملزم کو کس طرح جوڈیشل کیا شوکاز نوٹسز کے جوابات کے ساتھ اگلی سماعت پر آفیسران پیش ہو، بینچ نے ڈی آئی جی ٹریننگ پر کراچی میں موجود ہے کرائم برانچ کے اہلکار کا جواب طلب کرلیا۔



