بلوچستانتازہ ترین

نوٹسز کے باوجود ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتنے محترم ہے،بینچ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جناب جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے بلوچستان کے بر خلاف قانون پی ایس ڈی پی 2022-23 کے خلاف قانون تشکیل کے حوالے سے دائر کردہ کیس کی سماعت کی۔ پی اینڈ ڈی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان تین دنوں سے غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں.
وہ کراچی میں ہے اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے ٹائم دیا جائے۔ بینچ نے کہاکہ بار بار نوٹسز کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے کیا چاہتے ہیں کہ حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیں عدالت کے نوٹسز کے باوجود ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتنے محترم ہے کہ جواب تک دستخط کرنا گوارہ نہیں کیا اور حکم عدولی کرتے ہوئے غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے جسٹس کامران خان ملاخیل نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کیا کہ نظام کو کیا بنا دیاگیا آپ لوگوں نے کیا آپ چاہتے ہیں کہ اب ہم تحریری آرڈر پاس کریں .
کہ ان کے غیر ملکی دورے کی این او سی کینسل کردی جائے تقریبا دس مہینوں سے کیس زیر سماعت ہے لیکن کسی کو احساس نہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر بلوچستان بھر سکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کے لئے مختص 6 ارب روپے سے زیارت 1 ارب 12 کروڑوں کوہلو 1 ارب 77 کروڑ 74 لاکھ جاری کرنے کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرائیں.
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو حکم دیا جاتا ہے کہ تین دن کے اندر اندر وہ جہاں بھی ہو اپنا تحریری جواب اگلی سماعت پر عدالت عالیہ کے سامنے جمع کرائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانا کا سلسلہ حکومتی سطح پر شروع کیاگیا ہے، اپنے حلقوں میں اربوں روپے ترقیاتی اسکیمات کے نام پر خرچ کرنے والے بااثر ارکان اسمبلی کے پیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہے اور صوبے کی تمام اضلاع کیلئے بنائے گئے منصوبوں کی تمام رقم اپنے اپنے اضلاع میں منتقل کی گئی ہے.
پی ایس ڈی پی میں شامل 6 ارب روپے کی لاگت سے اسکیم جس میں اسٹبلشمنٹ آف 200 نیو پرائمری سکول 200 ماڈل سکول پچاس نیو ہائی سکول کی تعمیر کرنی تھی کہ تمام رقم دو اضلاع میں تقسیم کی گئی، پی ایس ڈی پی نمبر 5929 Z 1203 کے تحت بلوچستان میں 100 نئے مڈل اسکول کی تعمیر جس پر 1500 ملین لاگت آنی ہے، پی ایس ڈی پی نمبر 6099 زیڈ 2021.1200 بلوچستان میں 200 نئے پرائمری اسکول کی تعمیر جس پر 2000.0 ملین لاگت آنی ہے، پی ایس ڈی پی نمبر 6309 Z 2021. 1076 200 پرائمری اسکول کو مڈل لیول تک اور 150 مڈل اسکول کو ہائی لیول تک اپ گریڈ کرنا ہے جس 1000 ملین لاگت آنی ہے، پی ایس ڈی پی نمبر 6314 Z.2021.1204 بلوچستان میں 50 نئے ہائی اسکولوں کی تعمیر جس پر 1500 ملین لاگت آنی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع کیلئے مختص اس رقم سے زیارت 1 ارب 12 کروڑوں کوہلو 1 ارب 77 کروڑ جاری کیے گئے ہیں جو کہ ایک وزیر تعلیم اور دوسرا وزیر پی اینڈ ڈی کا حلقہ ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button