
کوئٹہ(یو این اے ) سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان کے صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا بلوچستان میں مہنگی گیس کے بعد میٹر رینٹ میں بھی بے تحاشہ اضافہ کردیا گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 5سو روپے کر دیا بلوچستان میں گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ما ہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے .
سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40روپے سے بڑھا کر کے 5سو روپے کردیا گیا ہے اس سے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ پانچ سو اور کم از کم بل دینا ہوگا صارفین کو تین ماہ کے بقایا جات،میٹرو رینٹ اور گیس ٹرف کی مد میں اضافی رقم دینی ہوگی سوئی سدرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ گیس بلوں میں شامل کر کے بجھوانا شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے یہ فیصلہ نومبر اور دسمبر میں 0.9کیوبک بیکٹر سے کم گیس بل والوں پر لاگو نہیں ہوگا کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہونگے



