
کراچی کے چڑیا گھر میں مقیم ہتھنی نورجہاں جانبر نہ ہوسکی اور کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئی۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ایدمنسٹریٹر کراچی نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی۔ ہتھنی نورجہاں کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں، کیایم سی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی ہتھنی نورجہاں کو بچایا جا سکے، زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، تاہم ہتھنی کے انتقال پر دکھ ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نور جہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا۔ گزشتہ دنوں نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنورایوب نے کہا کہ گزشتہ روز سے ہتھنی نورجہاں کی طبیعت زیادہ خراب تھی، آج صبح سوا 11 بجے ہتھنی نے دم توڑا۔ اس کی طبیعت نومبر سے خراب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فار پاز کی ٹیم کل کراچی پہنچے رہی ہے، فور پاز کی ٹیم خود ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کرے گی، پوسٹ مارٹم کے بعد نورجہاں کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا۔17سالہ نور جہاں ایک افریقی ہتھنی تھی۔ وہ رواں ماہ کے آغاز پر اپنے احاطے میں بنے ایک تالاب میں گرنے کے بعد سے شدید علیل ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے فورا بعد جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک عالمی تنظیم فور پاز نے نور جہاں کو کرین، رسیوں اور بیلٹ سے اٹھانے کی سفارش کی تھی اس کے بعد سے وہ اپنے پنجرے کے احاطے کے اندر موجود واحد درخت کے سامنے ریت کے ایک ٹیلے پر محدود جسمانی حرکت کے ساتھ کمزوری کی حالت میں پڑی رہی تھی۔ فور پاز کی ترجمان کیتھرینا بران نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک ای میل کے ذریعے کہا تھا ، اس وقت اس (نورجہاں) کی حالت بہت نازک ہے۔ ہم اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد اٹھے، زمین پر بہت زیادہ پڑے رہنے سے اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے فور پاز کیایک رکن ڈاکٹر امیر خلیل نے گزشتہ ہفتے نورجہاں کے علاج کے لیے اپنے دورے کے دوران بتایا کہ نور جہاں کے پیٹ کے نچلے حصے میں ایک بڑے ہیماٹوما، یا جمے ہوئے خون کا ایک لوتھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ اسے آنتوں کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ جانوروں کے اس مصری ڈاکٹر نے اس وقت نور جہاں کو زندہ رہنے کا ایک مضبوط موقع فراہم کیا تھادوسری جانب سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں کی موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوے کہاہے کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گاانہوں نے کہا کہ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی



