
ڈیرہ بگٹی (یو این اے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ایک اور خاتون دوران زچگی اپنے نومولود بچے سمیت جان بحق ہوگئی زرائع کے مطابق گزشتہ روز لیویز محرر محمد نواز مرہٹہ بگٹی کی بیس سالہ حاملہ اہلیہ کو شدید خراب طبیعت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی .نومولود بچوں کی ہلاکت
مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں گائناکالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث خاتون کو ضلع سے باہر لیجانے کے باعث خاتون کے پیٹ میں موجود نومولود سمیت سوئی میں ہی دم توڑ گئیں۔ یاد رھے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں لیڈی ڈاکٹر یا گائناکالوجسٹ نہ ہونے کے باعث حاملہ خواتین و نومولود بچوں کی ہلاکتوں کے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں،درجنوں اموات کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں گائناکالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ ہوسکی۔نومولود بچوں کی ہلاکت



