
کوئٹہ(یو این اے )مالی بحران : وفاقی حکومت نے کوئٹہ کراچی شاہراہ ،پرانا بنوں روڈ،کچھی کینال سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 52ارب روپے جاری کردئیے گئے ۔
وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کوخضدار-کچلاک روڈ اور پرانا بنوں روڈ وسیع کرنے کے لیے مزید 22 ارب روپے جاری کردیے گئے لیکن بدستور کم فنڈ جاری ہوئے جو سالانہ 111 ارب روپے سے زائد کے مقابلے میں 76 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں۔حکومت معاشی مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کئی اقدامات کرچکی ہے ۔
خاص طورپر بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے اقدامات کئے گئے ہیںبلوچستان میں گزشتہ برس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بدترین تباہی ہوئی تھی مالی مشکلات کے باوجود ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔جبکہ دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، کچی کینال، نئی گج ڈیم جیسے منصوبوں میں کام کے لیے آبی امور ڈویژن کے لیے 129 ارب روپے میں سے 30 ارب کے اجرا کیا گیا، جس کے بعد مجموعی رقم 88 ارب روپے تک پہنچی مگر مختص بجٹ سے 98 ارب روپے کم ہے دوسری جانب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات نے 787 جانیں لے لیں.
ساڑھے 3 سال میں 38 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے،جی ایم نیشنل ہائی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 787 افراد جاں بحق اور 38 ہزار 759 زخمی ہوچکے جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کہ کوئٹہ کراچی روٹ کو خضدار تک دو رویہ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں سال 4 ماہ کے دوران 10 مختلف حادثات میں 55 سے زائد افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں .
ایمرجنسی رسپانس سیںٹر کے مطابق اکتوبر 2019 سے مارچ 2023 تک بلوچستان کی 5 قومی شاہراہوں پر 28 ہزار 646 حادثات ہوئے، صرف کوئٹہ کراچی روٹ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران 18 ہزار 96 حادثات میں 787 افراد جاں بحق اور 38 ہزار 759 زخمی ہوئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر 264 ٹریفک حادثات نے 646 خاندانوں کو متاثر کیا ہے.
جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کام جاری ہے جی ایم این ایچ اے کے مطابق اس وقت 200 ارب روپے کی لاگت سے کچلاک ژوب، نوکنڈی ماشکیل، ہوشاب بیلہ آوران روڈ پر کام جاری ہے لیکن فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں دوسری جانب شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی شاہراہوں بالخصوص کوئٹہ کراچی روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے ۔



