
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کی تشکیل کو ایک سال مکمل تاہم بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کے 6نکات اور پی ڈی ایم کے متعدد نکاتوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ 21ستمبر2020ء کو آل پارٹیز کانفرنس جس میںآل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم)، جمعیت اہلحدیث اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)شامل تھے کانفرنس کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تشکیل ہوئی تھی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی جانب سے 6نکات رکھے گئے تھے جبکہ پی ڈی ایم کے اعلامیہ میں27نکات کیلئے جدوجہد کااعلان کیاگیاتھا بعدازاں 11اپریل کو وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف نے پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیاتھابی این پی کی جانب سے 6نکات جن میں جبری گمشدگی کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کی واپسی،ڈیتھ سکواڈز پر پابندی، بلوچ سیاست دانوں کو حساس اداروں کی مداخلت کے بغیر آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت،بلوچ رہنماں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا،بلوچستان میں آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کی بحالی جیسے مطالبات اوربلوچوں کے خلاف تمام خفیہ اور دیگر فوجی آپریشن معطل کیے جائیں شامل ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے پی ڈی ایم کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ 27نکاتی ایجنڈا بھی اعلان کیاتھا جس میں کہاگیاتھاکہ آئین پر یقین رکھنے والی اپوزیشن کی جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی اور تحریک کو ‘پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔بلوچستان سے متعلق 4نکات پر اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا جس میں پاکستانی شہریوں کو مسنگ پرسنز بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور پہلے سے مسنگ پرسنز کو قانون کے مطابق عدلیہ کے سامنے پیش کیا جائے،آغاز حقوق بلوچستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔بلوچستان میں سول حکمرانی کا احترام ‘ایف سی’ کی جگہ سول اتھارٹی کو بحال کیا جائے، ہر ضلع میں ایف سی کی قائم کردہ رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ہر ضلع میں ‘ٹروتھ کمیشن’ بنایا جائے جو 1947 سے اب تک کی پاکستان کی حقیقی تاریخ کو دستاویز کی شکل دینے جیسے نکات شامل تھے ۔



