بلوچستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان اور عدالت عالیہ آمنے سامنے آگئیں

کوئٹہ(یو این اے )وفاق کے بعد بلوچستان میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان اور عدالت عالیہ آمنے سامنے آگئیں ،وزیراعلی ٰبلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بے جا مداخلت پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بے جا مداخلت پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کا حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیاجس میں چیف سیکریٹری ،سیکریٹری قانون سیکرٹری پراسیکیوشن ایڈوکیٹ جنرل او ر پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہونگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاٹ پیدا ہو رہی ہے اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیںعدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہورہا ہے بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنی دیں.
وزیراعلیٰ بلوچستان اور عدالت عالیہ آمنے سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button