بلوچستان

جامعہ بلوچستان میں مکمل تالا بندی ہوگا

کوئٹہ(یو این اے )جامعہ بلوچستان میں مکمل تالا بندی ہوگا جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، شاھ علی بگٹی ، نذیر احمد لہڑی و دیگر نے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو پچھلے تین مہینوں کی تنخواہوں کی تاحال عدم ادائیگی.
جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کی مستقل حل، بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ، آفیسران، ملازمین اور طلبا وطالبات کی منتخب نمائندگی، غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کی برطرفی ، آفیسران و ملازمین کی پروموشن، آپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کی فراہمی کے لئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار 17 اپریل کو بھی جامعہ بلوچستان سمیت تمام سب کیمپسزز میں مکمل تالا بندی اور امتحانات و ٹرانسپورٹ بند رہیگی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ ھوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان پر غیر قانونی طور پر مسلط وائس چانسلر کی نااہلیت اور بے قاعدیگیوں کی سزا جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو دیا جارہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کی مالی و انتظامی بدعنوانی کے حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی جائیں لیکن صوبائی حکومت فوری طور پر جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین کیلئے بیل آٹ پیکیج فراہم کریں تاکہ انکی پچھلے تین مہینوں کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کی جاسکے۔ جامعہ بلوچستان میں مکمل تالا بندی ہوگا.
بیان میں صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کا مستقل حل نکالکر فوری طور پر 2 ارب اور مرکزی حکومت 3 ارب روپے کا بیل آٹ پیکیج فراہم کریں اور انے والے سالانہ بجٹ میں صوبائی حکومت 10 ارب روپے گرانٹس ان ایڈز اور مرکزی حکومت 500 ارب روپے ملک بھر کی جامعات کے لئے مختص کریں

like and share with your friends

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button