
کوئٹہ(یو این اے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی درخواست برخلاف رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیر ے خارج کردی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے پیرا نمبر9میں کہاگیاہے کہ نہ تونصراللہ زیرے نے پشتونخوامیپ اسے استعفیٰ دیاہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوئے ہیں لہٰذا نصراللہ ز یرے بدستور رکن صوبائی اسمبلی رہیںگے اور اسی طرح نصر اللہ زیرے کے خلاف دائر درخواست کوبے بنیاد قراردیکر خارج کردیاجاتاہے ۔



