
گوادر (یو این اے)کراچی سے تربت جانے والی زکری زائرین کی گاڑی اور ٹرک کے مابین تصادم سے 6زائرین زخمی ہوگئے،اسپتال منتقل کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق کراچی شہر سے کوہ مراد کی زیارت کے لیئے تربت جانے والی زکری زائرین کی گاڑی اور مال بردار ٹرک کے درمیان تصادم سے چھ زک ری زائرین زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ اورماڑہ زیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا پولیس کے مطابق حادثہ دونوں کے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی نیند کی وجہ سے پیش آیا ہے کوسٹل ہائی وئے پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے زائ رین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔



