بلوچستانتازہ ترین

سستے داموں پیٹرول کی فراہمی رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاق کو فراہم کردیا ہے

سستے داموں پیٹرول کی فراہمی
سستے داموں پیٹ رو ل کی فراہمی

کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت کی جانب سے سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کامنصوبہ جلدشروع ہونے کاامکان، بلوچستان حکومت نے رجسٹرڈموٹرسائیکلوں کاڈیٹاوفاق کو فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ مہنگائی اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کیلئے سستے داموں پیٹرولیم فراہم کرنے کے منصوبے کااعلان کیاتھا .
وفاق کی جانب سے سستے داموں پیٹرول فراہم کرنے کامنصوبہ عنقریب شروع ہونے کاامکان ہے، اس ضمن میںتمام صوبوں سے رجسٹرڈموٹرسائیکلوں کاڈیٹاطلب کیاگیا ہے،اور بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیڑول کی فراہمی کے منصوبے کیلئے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشن سے طلب کیا ہے جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا.
موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کرکے انہیں ماہانہ سستے داموں پیڑول فراہم کیاجائے گا، اس ضمن میںمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button