
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرعظم عمران خان کے بھانجے حسان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نیایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض حسان کی ضمانت منظور کی تھی۔ حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا نہیں کیا گیا تاہم رات گئے حسان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور انہیں جیل سے صدر تھانے منتقل کر دیا گیا.



