بلوچستانتازہ ترین

حسان نیازی ضمانت منظوری کے بعدبھی رہائی نہیں دی جارہی

جیل کے باہر ریلیز آڈرذ کے ساتھ کھڑے ہیں بتایا جارہاہے کہ راولپنڈی میں حسان نیازی پر ایک آیف آئی آر درج ہے

کوئٹہ(یو این اے )جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ III کی ضمانت منظوری کے باوجود بیرسٹرحسان نیازی کو رہائی نہ مل سکی ۔گزشتہ روز ائیرپورٹ تھانے کے عملے نے بیرسٹرحسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ III کے جج جناب جمیل احمدکے روبرو پیش کیا سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے 5روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے حسان نیازی کوجوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا.
جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے وکلا اور رہنمائوں نے ضمانتی دستاویزات لیکر ہدہ جیل گئے لیکن تاحال حسان نیازی کو رہائی نہ مل سکی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور وکلا کاکہناہے کہ ضمانت ملتے ہی جیل کے باہر کھڑے ہیں مگر رہائی نہیں دی جارہی۔7گھنٹوں سے جیل کے باہر ریلیز آڈرذ کے ساتھ کھڑے ہیں بتایا جارہاہے کہ راولپنڈی میں حسان نیازی پر ایک آیف آئی آر درج ہے ہمیں مکمل تفصیلات بھی نہیں دی جارہی ہے.
ہمیں آیف آئی آر کاپی تک نہجں دی جارہی تاکہ ہم پروٹیکشن ضمانت لے سکیںحسان نیازی پر سیاسی کیس کی بنیاد پرکوئٹہ سے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما عالم خان کاکڑ ،وکلا عمران علوی جمیل بوستانی ایڈووکیٹ ویگر موجود ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button