بلوچستانتازہ ترین

پی ڈی ایم تمام نکات آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

پی ڈی ایم نے پہلا نقطہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا تھا عوام کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور بلوچستان کے 26جملہ مسائل تھے

کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تشکیل اور اب کے بیانیہ میں بہت بڑا فرق آگیاہے ،پی ڈی ایم نے پہلا نقطہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا تھا عوام کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور بلوچستان کے 26جملہ مسائل کو چارٹر میں شامل کرناتھاوہ پی ڈی ایم تمام نکات آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں.
نیشنل پارٹی کا منشور ،حکمت عملی اور نظریہ ہے کہ ہم فیڈریشن آف پاکستان کے اندر اپنی جمہوری انداز میں قومی حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے ،یقین ہے کہ اگر حقوق کا حصول ممکن ہوسکتاہے تو وہ جمہوری عمل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ 21صدی میں جمہوری عمل کے ذریعے حقوق حاصل کئے جاسکتے ہیں .
نیشنل پارٹی کا منشور ،حکمت عملی اور نظریہ ہے کہ ہم فیڈریشن آف پاکستان کے اندر اپنی جمہوری انداز میں قومی حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے ،یقین ہے کہ اگر حقوق کا حصول ممکن ہوسکتاہے تو وہ جمہوری عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے جملہ مسائل پر تمام جمہوری سیاسی جماعتوں کے ساتھ اکھٹے ہوسکتے ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے بیانیہ میں بہت بڑا فرق آگیاہے پی ڈی ایم نے پہلا نقطہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا تھا عوام کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور بلوچستان کے 26جملہ مسائل کو چارٹر میں شامل کرناتھاوہ تمام نکات آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہے لیکن موجودہ حکومت کا ہم حصہ نہیں ہے.
اس کے باوجود بھی پی ڈی ایم کا کوئی سربراہی اجلاس نہیں ہواہے ہم آئیسولیشن میںبیٹھ کر سیاست نہیں کرسکتے پاکستان کے اس وقت اپوزیشن کے جتنے قوتیں تھیں وہ پی ڈی ایم کی شق میں اکھٹے ہوئے اور اس کواکھٹا کرنے میں ہمارے لیڈر میر حاصل بزنجو کا بہت بڑا کردار رہاہے ہمیں بلوچستان کو آئیسولیشن میں لے جانے کی ضرورت نہیں ہے دیگر جمہوری قومی قوتیں ہیں ان کولیکر آگے بڑھیںگے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم کو الیکشن سے نہیں ڈرنا چاہیے الیکشن جو ایک جمہوری عمل کا حصہ ہے انہیں الیکشن میں جاناچاہیے ملکی مشکلات کواپنی جگہ پر چھوڑ دیں ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button