
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاون کی مرکزی آفس کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہے بزدلانہ حملوں کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا ہے حکومت اور انتظامیہ شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ہماری حریفوں کو اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان اور خاص طور پر ہزارہ ٹاون میں مقبولیت سے تکلیف ہے تو سیاسی طور پر مقابلہ کرے اور اس طرح کی حرکتوں سے باز آئے۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی ،صوبائی نائب صدر حاجی ریاض شاہوانی ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک،ملک سمندر کاسی ایڈووکیٹ،خواتین صدرسابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،سیکرٹری اطلات کرن بلوچ ،سکینہ عبداللہ ،ماجبین جمالی،جنرل سیکریٹری کوئٹہ ڈویژن عہدیہ بتول ملک، ڈپٹی جنرل سیکریٹری کوئٹہ ڈسٹرکٹ صنم عیسی ودیگر نے اپنے بیان میںکیا۔انہوں نے گزشتہ روز پی پی پی ہزارہ ٹان کی آفس کو شرپسندوں کی جانب سے آگ لگانے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہے بزدلانہ حملوں کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا ہے حکومت اور انتظامیہ شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور علاقہ ایس ایچ او جلد اذ جلد مجرموں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنائے اور اصل کرداروں کو سامنے لائے تا کہ آئندہ کوئی شر پسند علاقے میں سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی میدان میں اپنے حریفوں کو شکست دی ہے اور سیاست میں برداشت اور افہام و تفہیم کو ترجیح دی ہے۔ ہماری حریفوں کو اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی بلوچستان اور خاص طور پر ہزارہ ٹاون میں مقبولیت سے تکلیف ہے تو سیاسی طور پر مقابلہ کرے اور اس طرح کی حرکتوں سے باز آئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قائدین اور کارکن صبر و تحمل کو اپناتے ہوئے بھٹو کے مشن پر گامزن رہتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیںگے۔



