
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی کے مقام پر مسلح افراد نے ہزاربردری سے تعلق رکھنے والے7افراد کو بندوق کے نوک پر اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے البتہ 4کو بعدازاں چھوڑ دیاگیا۔ٹرک ڈرائیوررستم علی کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جارہے تھے کہ کلی مریانی کے قریب 6سے 7مسلح افراد جو صرف گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے اور ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹائون اور مری آبادسے تعلق رکھنے والے نوروز ،عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان، خان محمد،گمان ،خان محمد کو لے گئے تاہم باقی 4کو چھوڑ دیاگیاجبکہ تین مزدورعزیز،نوروز اور جمشید کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



