تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا د

ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 17 رہنما ئوںکو نامزد کر لیا

ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 17 رہنما ئوںکو نامزد کر لیا

لاہور(یو این اے )زمان پارک لاہور میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہیایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم دہشت گردی عدالت سے جاری سرچ وارنٹ لے کر زمان پارک گئی.
بات چیت شروع کرتے ہی 300 نامعلوم کارکنوں نے حملہ کر دیا، کارکنوں کو پیٹرول بم پھینکنے کی کوشش کے دوران قابو کیا تلاشی کے دوران زمان پارک سے رائفلیں برآمد ہوئیں، کارکنوں نے سینئر قیادت کی ایما پر پولیس پر حملہ کیا اس سے قبل 2 مقدمات درج ہوئیاس سے قبل زمان پارک لاہور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی و پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کے خلاف 2مقدمات درج کیے گئے تھے.
پولیس کے مطابق تشدد کے شکار کانسٹیبل شفیق کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کر کے نہر میں پھینکنے پر درج کیا گیا مقدمہ ایلیٹ فورس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا دونوں مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل، ڈکیتی اور سنگین دفعات لگائی گئیں .
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 102 ملزمان کو 1 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاعدالت نے ملزمان کو کل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا .
عمران خان کی گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا عمران خان پر مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 10 دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماں کے نام شامل ہیں ایف آئی آر میں حماد اظہر، خرم نواز، امجد نیازی ، اسد عمر، عامرکیانی، فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے 17 سے زائد رہنماں کو نامزد کیا گیا .
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان ہجوم نما لشکر کے ساتھ آئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی، ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے شیشے بھی توڑے متن کے مطابق سرکاری گاڑیوں اورپولیس ملازمین کی موٹرسائیکلیوں کوآگ لگائی گئی،
ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول، نقدی بھی چھین کرلے گئے، پولیس ملازمین سے 8 اینٹی رائٹ کٹ بھی چھینی گئیں اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے سڑک بند کرکے عوام میں اشتعال پیداکیا۔ ٹائر جلائے اور سڑک پر پتھر رکھ کر مظاہرین نے گھنٹوں تک تور ناصر سڑک کو بند رکھا دوسری جانب میں زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد ایلیٹ فورس کی گاڑی اور پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملہ پر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے .
مدعی مقدمہ پولیس اہلکار کانسٹیبل شفیق نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے40 کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیاگیا لاہور پولیس کی جانب سے بھی دونوں مقدمات میں دہشت گردی اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں.

ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 17 رہنما ئوںکو نامزد کر لیا


گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی باضابطہ طور پر موخر کر دی گئی ہے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی کی حاضری تسلیم کر لی اور ان کے وارنٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button