
تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے اسلام آبادمیںپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں بھی احتجاج کیاگیاتھا .
کوئٹہ(یو این اے )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف طورناصر پھاٹک اور گریژن پھاٹک پرسڑک بلاک کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے عنایت خان کاکڑ،عالم خان کاکڑ،باری بڑیچ سمیت 200سے زائد نامعلوم الاسم افراد کے خلاف 2الگ الگ ایف آئی آرز درج کرلی گئی ۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے اسلام آبادمیںپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں بھی احتجاج کیاگیاتھا اور کوئٹہ کے دومختلف علاقوں طورناصر پھاٹک اور خوجک روڈ گریژن پھاٹک پر سڑکیں بند کرکے احتجاج کیاگیا جس پر کوئٹہ پولیس کی جانب سے پولیس تھانہ ائیرپورٹ روڈ اور بجلی روڈ تھانے میںدو الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئی ہے .
ائیرپورٹ روڈ تھانہ میں عنایت کاکڑ،عالم خان کاکڑ، عزیز خان کاکڑ،نورمحمد،محمدعارف سمیت 100نامعلوم الاسم کے خلاف مختلف دفعات141,147,149اور 153ت پ اور بجلی روڈ تھانہ میں گریژن پھاٹک بلاک کرنے پر باری بڑیچ ،نواب خان دمڑ، نورخان خلجی ،رحیم کاکڑ سمیت 80سے زائد نامعلوم الاسم کے خلاف مختلف دفعات 147,149,153,353 اور 342ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی . بلوچستان کے رہنمائوں کے خلاف درج دونوں ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ائیرپورٹ روڈ اور بجلی گھر تھانہ میں تحریک انصاف کے سنئیر رہنماں کے خلاف دونوں مقدمات میں عدالت سے ریلیف لیں گے۔ احتجاج کرنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنماں اور کارکنوں کی جھوٹے ایف آئی آر سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ یہ جو بربریت اور ظلم کا نظام چل رہا ہے اس کو ختم کر کے دم لیں گے۔ بھوکلاہٹ کا شکار حکومت نے چیئرمین عمران خان پر تقریبا مقدمات کی سنچری مکمل کرلی چوروں اور کرپٹ مافیہ کے امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی۔
سرچ وارنٹ کے بغیر عمران خان کے گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی, اور گھر سے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر نواز خاندان کے حکم پر قانون کی خلاف ورزی کی۔پی ڈی ایم اور ان کے حواریوں کو تحریک انصاف جیسے پر امن جماعت کو کالعدم اور عمران خان جیسے بہادر مسلم لیڈر کو دہشت گرد ثابت کرنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے تمام مخالفین کو شکست فاش دے گی۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



