
بلوچستان حکومت کے بہت نہایت مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہدہ کا سابقہ شوہر اس کے بچے کو ماں کا آخری دیدار نہیں کروا رہا۔
کوئٹہ(یو این اے ) پاکستان قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ اس موت کا ذمہ دار اس کا سابقہ شوہر ہے، جس نے بچے کو ماں کا آخری دیدار نہیں کروانے دیا۔ اٹلی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔
بہن سعدیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور حکومت پاکستان کی شکر گزار ہوں۔ جن لوگوں نے شاہدہ رضاکی جسد خاکی واپس لانے میں مدد کی ان کے مشکور ہیں۔ بلوچستان حکومت کے بہت نہایت مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہدہ کا سابقہ شوہر اس کے بچے کو ماں کا آخری دیدار نہیں کروا رہا۔
مسلسل تین دن سے ہم بچے کو لینے جارہے ہیں۔ شاہدہ رضااپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک جارہی تھی۔ میری بہن کے سابقہ شوہر نے شاہدہ پر بہت ظلم کئے بچے سے دور کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ شاہدہ رضاکی موت کا ذمہ دار اس کا سابقہ شوہر ہے۔ شاہدہ کی خواہش تھی وہ اپنے بیٹے کا علاج کروا کر اچھی ذندگی دے۔ اس کا آخری پیغام یہی تھا کہ ایک مرتبہ ویڈیو کال پر بیٹے کو دکھا دیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube
شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ رضا کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل شاہدہ کو طلاق ہوگئی تھی چار روز مسلسل کوشش کرنے کے باوجود حسن رضا کو اپنی والدہ کا دیدار کرانے نہیں لایا گیا۔ سابق شوہر صادق نے ایک نہیں سنی اور شاہدہ کے تین سالہ معذور بیٹے کو اپنے حق سے محررم رکھا۔ اٹلی میں کشتی کے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے تھا اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔ وہ سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑ گئی ہے ۔



