تازہ ترینپاکستان

پاکستان میں سروسز جاری رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے

ایئر لائنز شدید مالی بحران کی وجہ سے 29 کروڑ ڈالر کی وصولی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں

اسلام آباد(یو این اے )عالمی ہوائی نقل و حمل کے ادارے نے پاکستان میں ایوی ایشن بحران سے خبردار کیا ہے جب کہ ایئر لائنز شدید مالی بحران کی وجہ سے 29 کروڑ ڈالر کی وصولی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں یواین اے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے)نے کہا کہ وہ ایئر لائنز کو وقت پر ادائیگی کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے نٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے)کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایئرلائنز کے لیے پاکستان میں سروسز جاری رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے جب کہ وہ اپنے واجبات کی واپسی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں جو ڈالر میں ادا کیے جاتے ہیں 83 فیصد عالمی فضائی ٹریفک پر مشتمل تقریبا 300 ایئر لائنز کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ جنوری تک پاکستان میں 29 کروڑ ڈالر پھنسے ہوئے ہیں جو دسمبر کے بعد سے تقریبا ایک تہائی زیادہ ہیں یو این اے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے تصدیق کی کہ ایئرلائنز کو ادائیگیوں میں کچھ تاخیر کا سامنا ہے لیکن اتھارٹی ایئر لائنز کو بروقت ادائیگیوں کے لیے اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ سے رابطے میں ہے دسمبر 2022 میں عالمی ہوا بازی کے ادارے نے کہا کہ پاکستان نے عالمی ایئر لائنز کے واجب الادا 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کو روک دیا ہے جس کے بعد یہ ان سرفہرست منڈیوں میں سے ایک ہوگئی ہے جہاں ایئرلائن کے فنڈز کو وطن واپسی سے روک دیا گیا ہے یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ پاکستان ادائیگیوں کے عدم توازن کا شکار ہے جب کہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جو 4 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں جاری بحران نے دیگر شعبوں کی طرح ہوا بازی کی صنعت کو بھی متاثر کیا جہاں ایئر لائنز مقامی کرنسی میں ٹکٹ فروخت کرتی ہیں لیکن ایندھن جیسے اخراجات کی ادائیگی کے لیے ڈالر میں ادائیگیاں کرتی ہیں گزشتہ ماہ ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں اپنے آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا تھا رواں ماہ کے شروع میں سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے وزارت ہوا بازی کو سفارش کی تھی کہ وہ ایئرلائن کے سربراہوں سے ملاقات کر کے پاکستان کے بارے میں منفی رائے کو دور کرے اور انہیں معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر راضی کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button