
کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمانوں کے علاوہ27کوارڈڈینیٹرز کی تعیناتی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے ۔گزشتہ روز درخواست گزار عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی جانب سے حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ ،وزیراعلیٰ کے ترجمان بابر یوسف زئی ،27کوارڈینیٹرز نوابزادہ جمال رئیسانی ،عبدالفتح جمالی، ملک امان اللہ مہترزئی ،عبدالرئوف رند، سمین جان ظفر ،اعجاز سنجرانی ،سید مہم جان ،شانیہ خان ،بلال خان کاکڑ،حاجی ولی نورزئی ،اختر محمدکاکڑ، ولی خان غبیزئی،ملک عادل خان بازئی ،موسیٰ ضان اچکزئی ،سید امر الدین آغا، وطن یار بازئی ،محمد دائود، نصیب اللہ ،سید انعام اللہ ،ذولیخہ عزیز خان ،زرک خان ،سید شاہ نواز،محمد فہد ترین ،شوکت سٹیپن ،نورخان ترین ،محمد اجمل اور علی طاہر ودیگر کی تعیناتی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی.
،درخواست میں وزیراعلیٰ کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،چیف سیکرٹری ،دونوں ترجمانوں اور 27کوارڈینیٹرز کو فریق بنایاگیاہے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کی تاریخ میں کبھی بھی دو ترجمان نہیں آئے ،وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹرز اعزازی بنیادوں پر تعینات ہوئے ہیں لیکن انہیں مختلف مراعات حاصل ہیں جس میںکمروں اور عملے کی الاٹمنٹ اور بل ودیگر شامل ہیں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی فریقین کے ابتدائی دلائل کے بعد ڈویژنل بینچ نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے بعدازاں درخواست کی سماعت 6اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
ڈویژنل بینچ نے فریقین کونوٹسز جاری کردی ،درخواست کی سماعت 6اپریل تک کیلئے ملتوی کردی,ہائی کورٹ
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



