
سبی(یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی وکچھی اتحاد کے رہنما ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید رئیسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سردار خان رند پر ہونے والے حملے کو سیاسی رنگ دینا قابل افسوس امر ہے،سیاسی مقاصد حاصل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑئے گی،گزشتہ دنوں ایم پی ائے کچھی یارمحمد رند نے پریس کانفرنس میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے اس کو مسترد کرتے ہیں،مخالفین سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کرواکر ہماری راہ میں روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،مخالفین حالیہ بلدیاتی الیکشن کے دونوں مراحل میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں،بوکھلاہٹ کے شکار عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں بلدیاتی الیکشن کے تیسرئے مرحلے میں بھی کچھی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے،مخالفین سے کہتے ہیں کہ عوام کی عدالت میں آئیں اور سیاسی مقابلہ کریں،اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے،جھوٹے مقدمہ میں سابق ایم پی ائے و قائد کچھی میر عاصم کرد گیلو،یوسی چیئرمین میر انور بھٹو،اصغر جتوئی سمیت مجھے نامزد کرکے مخالفین نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے،ہمیں معزز عدالتوں پر اعتماد ہے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ جب بھی تفتیش کے لیے بلائیں گے حاضر ہوجائیں گے،یار محمد رند ہمیشہ پرتشدد سیاست پر یقین رکھتے ہیں،ضلع کچھی کے عوام کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،اوچھے ہتھکنڈوں اور بوگس مقدمات کے خلاف جلدقومی شاہراہ کو بلاک کرنے کے لیے جلد حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے،اس ضمن میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھی رابطے میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رئیسانی ہاوس مٹھڑی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر باپ پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میر تاج محمد رئیسانی،شہدا درینگڑھ کے لواحقین کے رہنما میر حسن پرکانی،ڈاڈا مراد کولاچی سمیت دیگر قبائلی عمائدین و معتبرین بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم پی ائے کچھی کے فرزند سردار خان رند کے قافلے پر ہونے والے دھماکہ قابل افسوس امر ہے لیکن اس دھماکے کو سیاسی رنگ دینا اور کچھی اتحاد کے قائدین پر جھوٹا مقدمہ درج کرنا انتہائی افسوس ناک فعل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ اپنی نوعیت کا پہلا دھماکہ ہے جس کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم یو بی ائے نے قبول کی جس کا اعتراف کے بعد کالعدم تنظیم یو بی ائے کے ترجمان نے کہا کہ دھماکہ سیکورٹی فورسز پر کرنا تھا لیکن غلطی کے ساتھ نشانہ ہمارئے بلوچ بن گئے ہیں جس پر انہوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان میں ہونے والا پہلا دھماکہ ہے جس پر خود کالعدم تنظیم افسوس کا اظہار کررہی ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ کالعد م تنظیموں کے تانے بانے خود ایم پی ائے کچھی یارمحمد رند سے جاکر مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یارمحمد رند حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی شکست فاش کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور ایسے پرتشدد واقعات خود کرواکر جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے اور ہمارئے لیے روکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اس کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے کہ یارمحمد رند نے 1982کے بلدیاتی انتخابات میں نواب غوث بخش رئیسانی اور ان کے رفقا پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا تھا جو شخص پرتشدد سیاست پر یقین رکھتا ہے اس سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان میں سیاسی جرات موجود ہے تو وہ عوام کی عدالت میں آئیں اور جمہوری انداز میں ہمارا مقابلہ کریں جس کا فیصلہ کچھی کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے،لیکن اچھے ہتھکنڈئے استعمال کرکے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سردار خان رند پر ہونے والے حملے کا جھوٹا مقدمہ سابق ایم پی ائے وقائد کچھ میر عاصم کرد گیلو،یوسی چیئرمین میر انور بھٹو،میر اصغر جتوئی سمیت میرئے اوپر دائر کروایا ہے جو مخالفین کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جس دن یہ حملہ ہوا اس دن میر اصغر جتوئی عمرہ کی سعادت حاصل کررہے تھے جو یارمحمد رند کی بدنیتی اور سیاسی چال کی علامت کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جن کا لاڈلہ کہا جارہا ہے ہم وطن عزیز سے محبت کرنے اور اس پر جان نچھاور کرنے والوں کے لاڈلے ضرور ہیں لیکن ہم مخالفین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس قسم کی دہشت گردی کا نشانہ ہم بھی کئی مرتبہ بنے ہیں مستونگ میں شہید وطن نوابزادیہ میر سراج خان رئیسانی کے جواں سال بیٹے میر حقمل خان رئیسانی کو شہید کیا گیا،جبکہ سانحہ درینگڑھ میں شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت سینکڑوں افراد کو بے گناہ شہید کیا گیا لیکن ہم نے اسے سیاسی رنگ نہیں دیا اور نہ مخالفین کے خلاف کوئی مقدمات درج کروائے تھے انہوں نے کہا ہمیں ملک کی معزز عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے جو ہمیں انصاف ضرورفراہم کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارئے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس کی تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی اعتزاز احسن گورایہ نے جب بھی طلب کیا ہم خود جائیں گے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم آج بھی حق وسچ کے ساتھ کھڑئے ہیں اور ضلع کچھی کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جمہوری و سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



