بلوچستان

بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں

مذاکرات کی میز پرایسے مطالبات بھی ہیںجو ملک دشمنوں کی زبان ہوتی ہے اورریاست کیلئے تسلیم کرنا ممکن نہیں

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ ناراض بلوچوں کے ساتھ بیک ڈورچینل سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن ان میںایسے مطالبات ہیں جو ملک دشمنوں کی زبان ہوتی ہے جن کو ریاست پاکستان کیلئے تسلیم کرنا ممکن نہیںہے ،پاکستان کے فریم ورک میںرہتے ہوئے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چیف ایگزیکٹو ہے ان کے فیصلے صوبے کے بہترمفاد میں ہونگے ،بلوچستان کے مفادات جان سے زیادہ عزیز ہیں اور میں بلوچستان کے فرزند ہونے کی ناطے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کا دفاع کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہے صوبائی حکومت کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیںان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان کے بہتر مفاد میںفیصلے کرے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ناراض بلوچوں کومذاکرات کی میز پر آنے کی جو پیشکش کی ہے صوبے کے سیاسی جماعتوں کی بھی یہی خواہش ہے انہوں نے کہاکہ ہم روز اول سے کہتے آرہے ہیں کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کی میز پر ہے ناراض بلوچ آجائیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں ان کے جائز حقوق اور مطالبات پر ان کے ساتھ ہوںگے ،روز اول سے کشت وخون ،ناحق پاکستانیوں کی قتل عام،پنجابیوں کو مارنے کے خلاف ہے ۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ بیک ڈورچینل سے مذاکرات چل رہے ہیں لیکن ان میںایسے مطالبات ہیں جو ملک دشمنوں کی زبان ہوتی ہے جن کو ریاست پاکستان کیلئے تسلیم کرنا ممکن نہیںہے ،پاکستان کے فریم ورک میںرہتے ہوئے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جن میں لیویز، پولیس جیل خانہ جات، محکمہ پی ڈی ایم اے ، میں اب تک دس ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر چکے ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر روزگار بھی فراہم کیا وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگوکا کہنا تھا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکوڈک کا تاریخی فیصلہ بھی کیا گیا جو بلوچستان کے عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں جس سے بلوچستان کی معیشت اور روزگار کے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button