
کراچی(یواین اے) رواں برس حج کیلئے قومی ایئرلائن کیفلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے کرایوں کااعلان کردیاگیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن 21مئی سے2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی ، قومی ایئرلائن نیپرائیوٹ حج مسافروں کاکرایہ 870ڈالر سے1180ڈالرمقررکردیا، پرائیوٹ حج کیتحت کرائیساتھ ریجن کیلیے مقرر کیے گئے جن میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سیجانیوالیعازمین شامل ہیں ۔نارتھ سیکٹرمیں لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان ودیگر شہرشامل ہیں جن کا کرایہ 910سے1220ڈالر مقررکیا گیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ممکنہ طورپرسرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کااعلان وزارت مذہبی امورکرے گی ، ممکنہ طورپر3لاکھ10ہزارروپے سے3 لاکھ 30ہزارروپیکرایے متوقع ہیں جبکہ مکمل سرکاری حج10لاکھ25 ہزار روپے تک ہوگا۔پی آئی ایممکنہ طورپر38ہزار سیزائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جن میں 44ہزارسیزائد سعودی ایئرلائن،پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن ہونگی ، پی آئی ایحج فلائٹ آپریشن جدہ اورمدینہ کیلئے بوئنگ777،ایئربس320استعمال کرے گی ۔



