بلوچستانتازہ ترین

ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور لسبیلہ نے پولنگ ڈے پرخصوصی سکیورٹی پلان تیارکرلیا

کوئٹہ(یو این اے )ضلع حب اورضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگاڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور لسبیلہ نے پولنگ ڈے پرخصوصی سکیورٹی پلان تیارکرلیاڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق عزیز بگٹی کے مطابق دوسرے مرحلہ میں خواتین،کسان،لیبراوراقلیت کی مخصوص نشستوں پرالیکشن ہونگے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات 5 مارچ کو ہونگے ضلع حب میں 10پولنگ اسٹیشنز اور 10کونسلز ہیںضلع لسبیلہ میں 14پولنگ اسٹیشنز اور 14کونسلز ہیں،خواتین کی مخصوص نشستوں پر 66میں سے 15امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیںخواتین کی51 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے،کسان کی مخصوص نشستوں 36میں سے 6امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں کسان کی30 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے لیبر کی مخصوص نشستوں پر38میں سے5بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق عزیزبگٹی لیبر کی33 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے ،انہوں نے کہاکہ اقلیت کی مخصوص نشستوں پر17میں سے 3 بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیںاقلیت کی14 مخصوص نشستوں پرالیکشن ہونگے جبکہ ضلع حب میں اقلیت کی 7خالی مخصوص نشستوں پر نومینیشن فارم جمع نہیں ہوئے لسبیلہ میں خواتین کی مخصوص نشستوں67میں سے 21امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیںخواتین کی46 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے لسبیلہ میں کسان کی مخصوص نشستوں 36میں سے 11امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیںلسبیلہ میں کسان کی25 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے،لیبر کی مخصوص نشستوں پر38میں سے12بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لسبیلہ میں لیبر کی26 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button