تازہ ترینپاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو چٹھی ارسال کی ہے

پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (یو این اے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کا اعلان کردیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا. صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا یو این اے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینء افسران نے شرکت کی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو چٹھی ارسال کی ہے جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں ۔صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button