
کوئٹہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر سینیٹرنوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے حکومت سے علیحدگی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کارویہ افسوسناک ہے ،سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلئے پارٹی کودرخواست دی ہے ،مریم نواز سارا ملبہ پی ڈی ایم پر ڈالناچاہتی ہے بدقسمتی سے ہر محکمہ اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کے کاموں میں مداخلت کررہی ہے پی ڈی ایم جن مقاصد کیلئے بنا تھا وہ کہاں گئے ؟آج عوام کو ریلیف نہیں مل رہاملک میں مہنگائی کی لہر ہے جو عام آدمی کیلئے موت ہے حکومت کی کارکردگی دیکھی جائیں تو کابینہ 86تک پہنچ گئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرنوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے حکومت سے علیحدگی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کارویہ افسوسناک ہے ،سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کیلئے پارٹی کودرخواست دی ہے ،مریم نواز سارا ملبہ پی ڈی ایم پر ڈالناچاہتی ہے وہ بتائیں وزیراعظم کون ہے اور بڑی وزارتیںکس کے پاس ہے ؟ چچاوزیراعظم جبکہ مریم نوازکہتی ہے کہ ملک میں ہماری حکومت نہیںظاہر ہورہاہے کہ وہ اپنے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کررہی ہے ،کیپٹن صفدر کو اللہ تعالیٰ سچ بولنے کی توفیق دی ہے ،بدقسمتی سے ہر محکمہ اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کے کاموں میں مداخلت کررہی ہے پی ڈی ایم جن مقاصد کیلئے بنا تھا وہ کہاں گئے ؟آج عوام کو ریلیف نہیں مل رہاملک میں مہنگائی کی لہر ہے جو عام آدمی کیلئے موت ہے حکومت کی کارکردگی دیکھی جائیں تو کابینہ 86تک پہنچ گئی منی بجٹ لایاگیا پہلے تمام اسپیشل اسسٹنٹس اور معاونین کو ہٹایاجائے تو بات بن جائیں ،آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالا جارہاہے ۔



