
کوئٹہ(یو این اے )اٹلی میں کشتی حادثے میں جاںبحق ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضاکی بہن سعدیہ رضا اور سومیہ رضانے وفاقی ،صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں سے اپیل ہے کہ وہ شاہدہ رضا کی میت لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،شاہدہ رضا قانونی طریقے سے گئی تھیں آگے کیا ہوا ہمیں علم نہیںہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وفاقی ،صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں سے اپیل ہے کہ وہ شاہدہ رضا کی میت لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کام کررہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ کام جلد سے جلد ہوں ،اٹالین حکومت سے بات کی جائیں ہم بہت اذیت کے شکار ہیں ،صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سے ملاقات ہوئی ہے انہوںنے بھی دکھ کااظہارکیاہے انہیں بھی ایک کھلاڑی کے جانے کادکھ ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے ،اپیل ہے کہ آج شاہدہ رضا کو ہماری ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ صوبائی وزیر کھیل کی کاوشیں رنگ لائیںگی ،میڈیا ہی ہماری آواز ہے ۔شاہدہ رضا پاکستان سے قانونی طریقے سے گئی ہے آگے کیا ہواہے اس بارے مزید علم نہیں البتہ ہم اب صرف ان کی میت لانے بارے آواز بلند کررہے ہیں ،ان کے ساتھ آخری بات جب وہ کشتی میں سوار تھی اور اتنی بات ہوئی کہ آپ کہاں پر ہے ؟انہوں نے کہاکہ افغانستان نے اپنی لاشیںاپنے ملک منتقل کردی ہے امید ہے کہ حکومت پاکستان بھی جلد ازجلد میتیں پاکستان لائیںگے ۔



