بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا آغاز ہوگیا

پاکستان پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہیں حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہیں،چیف سیکرٹری

کوئٹہ(یو این اے )ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا آغاز ہوگیا، کوئٹہ میں مردم وخانہ شماری کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سول سیکرٹریٹ میں نمبر لگاکر مردم شماری کا افتتاح کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہاکہ ملک بھر میں مردم شماری شروع کردیا ہے پاکستان پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہیں حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا ہیں مردم شماری کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا مردم شماری کے بعد ملک بھر میں عام انتخابات ہونگے بلوچستان اسمبلی کی جانب سے مردم شماری نہ کروانے کے حوالے سے وفاق اور الیکشن کمیشن کو آگاکیا ہے مردم شماری کے حوالے تحفظ دور کرنے کے لیے ہر اضلاع میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔صوبائی کمشنر شماریات نوراحمد پرکانی نے کہاکہ پورے ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے بلوچستان میں 35 اضلاع میں کام صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے11857 بلاک ہیں 7200شمار کنندگان ہیں 8200 ٹیبلٹ کنندگان ہونگے پہلے 3دن گھر شماری ہوگی ہمارے کمشنر ہمارے اسسٹنٹ کمشنر تمام عملہ اس کی نگرانی کررہاہے روزانہ کہ بنیاد پر تمام ڈیٹا اسلام آباد مین سینٹر میں بھیجا جاتا ہے امید ہے تمام لوگوں کا صحیح اندارج ہو گا ڈیجٹل پورٹل کے ذریعے مردم شماری بہترین طریقہ رائج کیا گیا ہے سیکورٹی کے فول پول انتظامات کئے گئے ہیں پولیس لیویز ہر ٹیم کے ساتھ ہوگی ایف سی اور آرمی اسٹینڈ بائی رہے گی ۔مردم و خانہ شماری مہم کے دوران خاندان کا ہر سربراہ شمار کنندگان کو درست معلومات اور اہل خانہ کی تعداد اندراج کروائیں، مہم کے دوران کوئی بھی خاندان اور گھر مردم و خانہ شماری مہم میں رہ نہ جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button