
لاہور (یو این اے) پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ٹی عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے اطراف میں حفاظتی انتظامات پر نظرثانی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں تقریباً 70 فیصد کمی کردی تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں سابق وزیر اعظم کو درپیش خطرات کے حوالے سے نئے جائزے کے تحت کی گئی ہیں نئی منصوبہ بندی کے مطابق اب 650 سیکیورٹی اہلکاروں کی بجائے تقریباً 200 پولیس اہلکار ان کی رہائش گاہ کی حفاظت کریں گےفیصلہ سازوں میں سے ایک نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پریواین اےکوبتایا کہ ’سابق وزرائے اعظم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے مقابلے میں یہ تعداد اب بھی کہیں زیادہ ہے انہوں نے وضاحت کی کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، بشمول انٹیلی جنس ایجنسیاں، ملک کی تمام اہم شخصیات کو درپیش خطرات کا جائزہ لیتی ہیں اور اس کے مطابق پولیس کو سیکیورٹی تعیانت کرنے ہدایت دی جاتی ہے اس قسم کا جائزہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی پی آئی سی کا اختیار ہے اور پولیس ہدایات پر عمل کرتی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لہٰذا نئے اقدامات کا مقصد عمران خان کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگزنہیں ہے بلکہ صرف ان کی سیکیورٹی ضروریات کے حوالے سے نئے جائزے کے مطابق عملدرآمد کرنا ہے



