تازہ ترینپاکستان

جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار 9 رہنماوں کو 30 روز کے لیے نظر بند

رپورٹ کے مطابق ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یار خان اور مراد راس ڈی جی خان جیل میں نظر بند ہیں، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں

لاہور (یواین اے)محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار رہنماں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ 9 رہنماں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے مقف اپنایا تھا کہ یہ علامتی گرفتاری تھی لیکن رہنماں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو 27 فروری تک حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا تھا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے 9 رہنماں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا، شاہ محمود قریشی اٹک جیل، اسد عمر راجن پور، عمر سرفراز چیمہ بھکر جیل میں نظر بند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یار خان اور مراد راس ڈی جی خان جیل میں نظر بند ہیں، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے، آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماں نے مال روڈ بلاک کر کے امن و امان خراب کیا، مال روڈ پر جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے، ان رہنماں نے نہ صرف نقص امن پیدا کیا بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور پی سی ایل کے سیکیورٹی انتظامات میں خلل ڈالا۔ سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ اس کیس میں رپورٹ آگئی ہے، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کہا کہ رپورٹ کو باقاعدہ فائل کریں، سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا اس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button