
ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہاوس نے ایک مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کے لیے کھلونے لانے کی درخواست کی تھی فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے ہزاروں کھلونے گرانڈ میں ڈال دیے اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گافٹبال میچ کچھ منٹس کے لیے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گرانڈ میں پھینکے واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے۔



