بلوچستانتازہ ترین

بارکھان رکھنی میں حجام کے دکان کے سامنے موٹر سائیکل بم دھماکہ

بلوچستان کے ضلع بارکھان رکھنی میں دھماکہ 4افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئے

بارکھان(یو این اے )بلوچستان کے ضلع بارکھان رکھنی میں حجام کے دکان کے سامنے موٹر سائیکل بم دھماکہ 4افراد جاں بحق 12افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان رکھنی حجام کے دکان کے سامنے موٹر سائیکل بم دھماکہ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے زخمیوں کوطبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے دھماکے سے متعلق موصول ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد بازار میں موجود ریڑیاں اور دکانیں متاثر ہوئی ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت زور دار تھا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button