بلوچستانتازہ ترین

بارکھان میں کنویں سے برآمد ہونیوالی لڑکی کی تصویر

بارکھان میں کنویں سے برآمد ہونیوالی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ(یو این اے )بارکھان میں کنویں سے برآمد ہونیوالی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی آل پاکستان مری اتحاد نے لاش کو ایدھی سینٹرکے حوالے کردیا۔یوتھ آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کے صدر میر نبی بخش مری نے دعویٰ کیاہے کہ مرنے والی لڑکی کے تمام اہل خانہ سردارعبدالرحمن کھیتران کی قید میں ہے ایدھی عملے نے لاش کی امانتاََ تدفین کردی ۔نبی بخش مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیاہے کہ 20فروری کوبارکھان میں کنویں سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت امیرہ بی بی ولد محمددین کے نام سے ہوگئی جو بارکھان کی رہائشی ہے لڑکی کی لاش لینے کیلئے کوہلو سے خیر محمدمری ،نور خان دشتی ،ولی مری سمیت پانچ رکنی وفد کوئٹہ آیاتھا تاہم انہیں لڑکی کی لاش حوالے نہیں کی گئی ۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ آل پاکستان مری اتحاد مری اتحاد کے نمائندگان نے ہمیں مایوس کیا اور محض لاشوں کی سیاست کرکے معاملے کو دوراہے پر لاکر لڑکی کی لاش کو بے یار ومددگارچھوڑ دیاگیاہے جو افسوسناک عمل ہے مری قوم جس طرح خان محمد مری کے اہل خانہ کیلئے یکجا تھی اسی طرح اس لڑکی کیلئے بھی پوری قوم متحد ہیں تاکہ اس لڑکی کے قتل کے پیچھے محرکات بھی سامنے آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button