بلوچستانتازہ ترین

خضدار اور تربت میں دستی بم حملے وفائرنگ کا تبادلہ

تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ ڈی ایس پی امام بخش نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

خضدار/تربت(یو این اے )بلوچستان کے ضلع خضدار اور تربت میں دستی بم حملے وفائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا دھماکے میں ایس پی خضدار کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا دھماکے میں ڈرائیور محمددین شہیداور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر لاش اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میںلیکر تفتیش شروع کردی دوسری جانب تربت میں ایئرپورٹ چوک پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب ہینڈ گرنیڈ حملہ ہوا ،پولیس کے مطابق عشاء کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ایئرپورٹ چوک پر ایف سی کی چوکی پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ ڈی ایس پی امام بخش نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button