
خضدار(یو این اے )سابق وزیر اعلی بلوچستان، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پی پی پی پاکستان کی سب بڑی سیاسی و جمہوری پارٹی ہے، ملک پاکستان کی استحکام آئین کی بالادستی جمہوریت کی قیام کے لئے پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی داستان سنہرے حروف سے تاریخ میں امر ہے۔پارٹی قیادت کے مثبت پالیسیوں اورہماری جدو جہد نے بلوچستان کو پی پی پی کا مرکز بنادیا ہے،حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرکے یہ عندیہ دید یا ہے کہ ہم آنے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے صوبہ میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہونگے، اس طرح کی مثبت تبدیلی کی وجہ پارٹی میں ہماری شمولیت اور میرے ساتھ آنے والے ساتھیوں کی مسلسل جدو جہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خضدار پریس کلب سے منسلک صحافیوں نے نا مساعد حالات میں اپنے صحافتی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دی ہیں۔ خضدار پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرا دیتاہوں اور وہ عنقریب خضدار پریس کلب کا دورہ کر ے گا ان خیالات کا اظہار چیف آف جھلاوان نو اب ثنا اللہ زہری نے جھالاوان ہاس کراچی میں خضدار پریس کے صدر محمد صدیق مینگل کی قیادت میں پریس کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد میں خضدار پریس کلب کا جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل، وائس چیئر مین عبد الواحد رند و دیگر موجود تھے اس موقع پر پی پی پی کے رہنما میونسپل کمیٹی نو رگامہ کے نو منتخب چیئر مین میرفیصل زہری، پی پی پی کے رہنما حاجی صلاح الدین زہری و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی پو زیشن میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع خضدار، ضلع شہید سکند رآباد، قلات مستونگ، جعفر آباد، نصیر آباد میں پی پی پی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے، مزید یہ کہ پی پی پی آنے والے انتخابات میں جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کو ترجیح دیگی تاہم جمعیت علما اسلام سے اتحاد ہماری ترجیح ہوگی، جمہوریت کا معنی حریف پارٹی کی اکثریت کو تسلیم کرنا ہوتا ہے، ضد و ہٹ دھرمی جمہوریت کے روح کی منافی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں منتخب کو نسلروں نے ہمارے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس جمہوری فیصلے کو تسلیم کرنی چاہیئے،۔ نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہاکہ میں نے بلوچستان اور خصوصا جھالاوان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے اس اچھی کارکردگی کی وجہ سے کچھ لوگ میری کارکردگی سے خوف زدہ تھے، اس خوف کے مارے میری حکومت کو ختم کردیا گیا انہوں نے میری تر جیحات میں مزید کئی اہم میگا پراجیکٹس شامل تھے اگر میری حکومت کو آخرتک کام کرنے دیا جاتا تو ہم بلوچستان کی نقشہ کو تبدیل کردیتے، عبد القدوس بزنجو کو حکومت دینے میں ان کی قسمت کا نہیں بلکہ فیض دینے والوں کا ہاتھ تھا۔ چیف آف جھالاوان نے کہا ہے بلوچستان کے قبائلی نظام میں کئی خو بیاں ہیں، جس سے انکار نا گزیر ہے، ہم اپنے قبائلی کوڈ میں رہتے ہوئے اپنے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کو فوری انصاف دلاتے ہیں کمزورں کی مدد کرکے طاقت وروں کو ناانصافیوں سے باز رکھتے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی 2018 کے انتخابات کے بعد میں نے اب تک اپنے حلقہ میں کرڑوں روپیہ کے ترقیاتی کام کیا ہے اگر رب کو منظور ہوا تو میں مستقبل میں اپنے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرکے ان کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرونگا۔



