بلوچستانتازہ ترین

خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی،

جیل بھرو تحریک دراصل عمران خان ،فرح خان اور بزدار بچا وتحریک ہے، منظور وسان

کراچی(یو این اے )پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگا وتحریک شروع کرو۔اپنے بیان میں وسان وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک دراصل عمران خان ،فرح خان اور بزدار بچا تحریک ہے، جیل بھرو تحریک سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید کہتے تھے سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے۔ گزشتہ روز شیخ رشیدسسرال جانے کی بجائے پتلی گلی سے بھاگ کر گھر روانہ ہوگئے منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتاری دینے کے بجائے خود عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھے ہیں مشیر زراعت نے مزید کہا کہ عمران خان نیجن مقاصد کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کی وہ مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا جن رہنماں نے گرفتاریاں دی ہیں وہ ضمانتوں کے لئے اب درخواستیں دے رہے ہیں منظور وسان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہوپائے گی، اب پھانسی لگا تحریک شروع کرو ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ خان صاحب جیل بھرو تحریک تم سے نہیں ہو پائے گی، عمران خان اور شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے پہلے گرفتاری وہ دیں گے انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدسسرال جانے کے بجائے گاڑی میں بیٹھ کر پتلی گلی سے بھاگ گئے، عمران خان عدالتوں سے ضمانت لے کر ٹانگ پر جعلی پلستر لگوا کر چھپ کر بیٹھا ہے منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جن مقاصد کے لیے تحریک شروع کی کامیاب نہیں ہوں گے، اس تحریک میں چند کارکنوں کے سوا کوئی گرفتاری دینے نہیں نکلا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن رہنماوں نے گرفتاریاں دیں وہ ضمانتوں کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button