
کوئٹہ(یو این اے )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ ٹو پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 18امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے265کوئٹہ ٹو پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 18امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے ہیں جن میں محمود خان اچکزئی کو درخت، پاکستان تحریک انصاف کے محمدقاسم خان سوری کو بلا ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا کو چاند،نیشنل پارٹی کے محمدرمضان کو آری ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد جمال کوکلہاڑا،کسان اتحاد کے سید محمدشاہ میر ہاشمی کو بالٹی،پاکستان راہ حق پارٹی کے شکیل احمدکو استری،بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی فوجان کو گائے ،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے مولانا قاری مہراللہ کو تختی ،تحریک لبیک پاکستان کے وزیر احمدنورانی کو کرین،آزاد امیدواروںنصراللہ زیرے کو گل لالہ ،طالب حسین کو ٹیلی ویژن ،عبدالناصر کو مٹکا، دانش حسین کو بکری ،مقبول احمدکو خرگوش، نازیہ اسلم کوٹیلی فون،نعمت اللہ کو تالا، سلائی مشین کانشان الاٹ کیاگیاہے ۔



