
کوئٹہ(یو این اے )سانحہ بارکھان کی آواز اسلام آباد تک پہنچ گئی ،وزیراعظم نے وفاقی وزراء ،سینیٹرز ودیگرپر مشتمل ٹیم کوئٹہ بھیجنے کافیصلہ کرلیاہے جو بارکھان واقعہ کے لواحقین سے مذاکرات کرینگے ۔یاد رہے کہ 20فروری کو بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مری اتحاد اور لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ کے ریڈ زون میں میتوں کے ہمراہ دھرنا دیدیاہے ،ذرائع کے مطابق سانحہ بارکھان لواحقین کی آواز آخر کار اسلام آباد تک پہنچ ہی گئی۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء ،سینیٹرز، بیورو کریسی اور کوارڈینیٹر کی ایک خصوصی ٹیم کوئٹہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو اِس پورے معاملہ کو دیکھے گی اور وزیر اعظم کو آگاہ کرے گی اِس کے علاوہ وہ ٹیم دھرنے کے شرکا سے مذاکرات بھی کریں گے۔



