بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے

مغوی بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران کے ساتھی وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے،

کوئٹہ(یواین اے)چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان مری نے الزام عائد کیا ہے کہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا جاری ہے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین مری قبائل اتحاد میر جہانگیر خان نے دعوی کیا کہ مغوی بچوں کو سردار عبدالرحمان کھیتران کے ساتھی وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کے لیے اس وڈیرے کو 10کروڑ روپے بھی دئیے گئے ہیں۔میر جہانگیر خان نے الزام عائدکیا کہ بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے، ہم بارکھان واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری چاہتے ہیں، خان محمد مری کے 5 بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، صوبائی وزیرکے خلاف مقدمہ درج اور وزارت سے برطرف کیا جائے، وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کرتے ہیں میر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ خاتون نے ویڈیو میں فریاد کی تھی۔ اس کاابھی تک مقدمہ نہیں ہوا، صوبائی حکومت کی کارکردگی نہ ہونیکے برابر ہے، وزیر داخلہ کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button