تازہ ترینپاکستان

نادیہ خان نے پاکستان میں مارننگ شوز کی روایت کا آغاز کیا

مارننگ شو کرنے پر پاکستانی 1 لاکھ روپے ملنے لگے جو دبئی کے لحاظ سے بہت کم تھے۔

کراچی(یو این اے )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو کی میزبانی کرنے کے لیے ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتا دیا ہے۔نادیہ خان نے پاکستان میں مارننگ شوز کی روایت کا آغاز کیا جسے بعد ازاں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔انہوں نے حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔نادیہ خان نے اس پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ جب وہ مارننگ شو ہوسٹ کیا کرتی تھیں تو ان کے شو سے چینل کے لیے بہترین ریونیو بنتا تھا اور انہیں مارننگ شو کی میزبانی کے لیے یومیہ نہیں بلکہ ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں پہلے دبئی میں ٹیچر تھی اور تب مجھے 2 ہزار درہم جبکہ دیگر ٹیچرز کو 5 سے 6 ہزار درہم ملا کرتے تھے، پھر 2003 میں مجھے دبئی میں مارننگ شو کرنے پر پاکستانی 1 لاکھ روپے ملنے لگے جو دبئی کے لحاظ سے بہت کم تھے۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے دراصل پتہ ہی نہیں تھا کہ میری کیا اہمیت ہے اور مجھ سے چینل کو کیا منافع مل رہا ہے اور یہ بات چینل کو بھی نہیں معلوم تھی، 2004 میں جب میں کراچی آئی تو میں نے مارننگ شو چھوڑ دیا، چینل نے بھی کچھ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ دبئی سے جب مارننگ شو کرتی تھی تو ایک کمرشل بھی شو کے دوران نہیں چلتا تھا لیکن جیسے ہی مارننگ شو ختم ہوا تو چینل پر کالز کی بھر مار ہوگئی کہ نادیہ کہاں ہیں اور مارننگ شو کیوں نہیں آن ایئر ہو رہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button