بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

مالی سال 2019-20میں بی ڈی اے کیلئے 2ارب 78کروڑ 92لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اس رقم میں سے 58کروڑ 72لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف مالی سال 2019-20میں بی ڈی اے کیلئے 2ارب 78کروڑ 92لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اس رقم میں سے 58کروڑ 72لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے بلوچستان آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ،مالی سال 2019-20میں محکمہ بی ڈی اے کیلئے 2ارب 78کروڑ 92لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اس رقم میں سے 58کروڑ 72لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہے 56کروڑ 63لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بے قاعدگیاں،سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں کی گئی ہے یہ بے قاعدگیاں سڑکوں کے 6منصوبوں میں کی گئی ہے 56کروڑ روپے کے خطیر اخراجات کیلئے تحقیقی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کی وصولی کی مد میں وصولی نہ کر کے سرکاری خزانے کو 87لاکھ روپے کا نقصان پہنچا یا ہے اضافی اشیاء کے استعمال کی اجازت دیکر 11لاکھ روپے کا نقصان پہنچا یا گیا ہے مختلف مدعات میں 13لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button