
گوادر(یو این اے )فشریز انسپکٹر عبدالمطلب زامرانی کو ڈی جی فشریز کے حوالے کردیا گیا،9فروری کو ٹرالر والے اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے محکمہ فشریز گوادر کے مطابق محکمہ فشریز بلوچستان کے مغوی انسپکٹر عبدالمطلب زامرانی کو ڈی جی فشریز بلوچستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی جی فشریز بلوچستان سیف اللہ کھیتران نے آج کراچی میں نیوی کے افسران سے ملاقات کی جہاں مغوی انسپکٹر عبدالمطلب زامرانی کو ڈی جی فشریز بلوچستان کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ 9 فروری کو سندھ سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی شکار میں مصروف ٹرالر کے عملے نے محکمہ فشریز گوادر کی گشتی ٹیم پر حملہ کردیا تھا فشریز کے دو اہلکاروں کو سمندر میں پھینک کر ٹرالر کا عملہ فشریز انسپکٹر عبدالمطلب زامرانی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔پاکستان نیوی نے مغوی فشریز انسپکٹر کو ٹرالر کے عملہ کے چنگل سے چھڑا کر اپنے پاس رکھا تھا اور آج دس دن کے بعد فشریز انسپکٹر کو ڈی جی فشریز بلوچستان سیف اللہ کھیتران کے حوالے کردیا گیا



